11 اپریل 2016 - 18:18
جرمنی ایران کے ساتھ زرعی شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں

جرمنی کے وفاقی وزیر برائے خوراک اور زراعت کریسٹین شمیت نے کہا ہے کہ جرمنی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ زرعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کے وفاقی وزیر برائے خوراک اور زراعت کریسٹین شمیت نے کہا ہے کہ جرمنی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ زرعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے.

يہ بات انہوں نے ايراني وزير زراعت محمود حجتي كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي. انہوں نے كہا كہ بيجوں كي ٹيكنالوجي، جينياتي مصنوعات اور زرعي مشينري زرعي شعبے ميں اہم اہميت ركھتي ہيں اور جرمني ان تمام شعبوں ميں ايران كے ساتھ تعاون كو وسعت دينے كے لئے آمادہ ہے. انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كي يونينوں اور كمپنيوں كو چاہيے كہ وہ ملاقاتوں اور تبادلوں كے سلسلے كو بڑھائيں تاكہ سائنسي سرمايہ كاري كے شعبے كو وسعت ملے.

ايران، جرمني كے وزرائے زراعت كي موجودگي ميں دونوں ممالك كے حكام كے درميان مويشيوں كے حفظان صحت اور ويٹينري شعبے ميں تعاون پر مفاہمت كي ايك يادداشت پر دستخط كئے گئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲